آٹا ،پکوان تیل اور دیگر چیزیں مستحقین کو ضیاالدین سوسائٹی کے تعاون سے دی گئیں غریبوں کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں،اقبال علی،صحافیوں سے گفتگو جام نواز علی: تحصیل جام نواز علی کے شہر بیرانی میں راجپوت کمپلیکس بیرانی میں ضیا الدین سوسائٹی کے تعاون سے سرپرست اعلیٰ سید اقبال علی ،شہاب الدین ،عبدالستار عباسی ، سندھ ویلفیئر کے مرکزی وائس چیئرمین ڈاکٹر امتیاز میمن ،آپا آمنہ ،ڈاکٹر شبانہ ،سماجی تنظیم بنیاد و ہیومن رائٹس سپریم کونسل کے سی او رانا ندیم احمد راجپوت نے دو سو آٹھ خاندانوں میں روزمرہ کے استعمال اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں جن میں آٹا، اچار، پکوان تیل ، صابن ، ماچس ، نمک ودیگر اشیا شامل تھیں ۔ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے غریب و نادار افراد کی بلا رنگ و نسل خدمت کا عزم کررکھاہے ،ہماری کوشش ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی کچھ مشکلات میں کمی لا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب ایک وقت کے کھانے کیلئے لوگ پریشان ہیں،ان تک روزمرہ استعمال کا سامان پہنچا کر خدمت کی ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں مفت طبی کیمپ قائم کرکے صحت کے میدان میں بھی عوام کی خدمت کریں ۔ تقریب میں شاہد علی فراز ،شیخ ندیم ودیگر بھی موجود تھے