تازہ ترین

جان و مال کے تحفظ کیلئے عوام کی تمام امیدیں پولیس سے وابستہ ہیں:آر پی او

جان-و-مال-کے-تحفظ-کیلئے-عوام-کی-تمام-امیدیں-پولیس-سے-وابستہ-ہیں:آر-پی-او

ملتان: آر پی او وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن کی فضاء قائم رکھنے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کیلئے عوام کی تمام امیدیں پولیس سے وابستہ ہیں،اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ہر پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب میں چیف سکیورٹی آفیسر رفاقت علی اور پولیس فوٹو گرافر عدنان مقبول کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ ڈی آئی جی سعدیہ سعید بھی موجود تھیں،آر پی او نے کہا کہ پولیس اہلکاروں و افسران کو بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ بطور فورس انکا مورال بلند ہوسکے،تھانوں میں بہترین کارکردگی کے حامل اور تعلیم یافتہ افسران تعینات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو روایتی تھانہ کلچر سے نجات دلائی جاسکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں