لاہور اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ اور معمر رانا کو نئی اردو فلم ’’اگر مگر‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار اسلم عزیز خاں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی 22 ستمبر سے لاہور میں کی جائے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ زیر غور ہے، فلم کے مصنف واجد زبیری ہیں جبکہ فلم کو 3 ماہ میں مکمل کر کے نمائش کیلئے ملک بھر میں پیش کیا جا سکے گا۔