لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیاہے ، جج ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف ریفرنس میں سات سال کی قید سنائی تھی جس پر اب شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہور ہائیکورٹ کے سات جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سربہ سجود ہوں کہ اس نے ملک و قوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کو آج ثابت کر دیا یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو سزا سنانے والا جج ارشد ملک نوکری سے برطرف ثابت ہو گیا کہ جج نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا ، تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی ، سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیا جائے ، فیصلہ نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے ، پارٹی کارکنان بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں ۔