عوامی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی ارکان اسمبلی سے رابطہ رکھیں گے،خطاب فیصل آباد: ضلع میں ترقیاتی پروگرامز کی تکمیل اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ یہ بات ڈویژنل کمشنر عشرت علی،آرپی او رفعت مختارراجہ،ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چودھر ی نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نواب شیر وسیر، چودھر ی فیض اللہ کموکا، شیخ خرم شہزاد،راجہ ریاض احمد،رضا نصر اللہ گھمن،ارکان صوبائی اسمبلی چودھر ی لطیف نذر، چودھر ی علی اختر، فردوس رائے ، شکیل شاہد، میاں وارث عزیز، ملک عمر فاروق، میاں خیال کاسترو،عادل پرویز گجر اور دیگر ارکان اسمبلی کے نمائندوں میاں نبیل ارشد،شیر افگن چیمہ،ریاض کموکانے شرکت کی جبکہ اس موقع پرڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فضل ربی چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) عفیفہ شاجیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید،ڈی ایف سی علی عمران،اسسٹنٹ کمشنرزعمر مقبول،محمد اورنگزیب،فیصل سلطان،امتیاز علی ، پی ایچ اے ،ٹریفک پولیس،سکولز ایجوکیشن، کالجز ، سپورٹس ،فیسکو، سوئی گیس، محکمہ شاہرات، بلڈنگز سمیت دیگر محکموں کے افسر موجود تھے ۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ارکان اسمبلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کے امور میں مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جارہاہے ۔ اس ضمن میں آئندہ بھی ارکان اسمبلی سے گہرا رابطہ یقینی بنائیں گے ۔