ملتان : پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،غیر قانونی گیس ریفلنگ تیزرفتاری غفلت برتنے پر ڈرائیور ملزم شفیق، طاہر، اکبر، انور اور اصغر کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، ٹریفک پولیس نے ریڑھیاں سڑک کے درمیان کھڑی کر کے سڑک کی ٹریفک بلاک کرنے پر9 افراد عبدالحمید، اجمل، رضا، نذیر احمد، صدیق، شاہد، صاحب، قادر بخش،ملازم بابر، اور حمزہ کو گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کر لئے جبکہ آتش بازی کا سامان رکھنے پرتھانہ کپ پولیس نے ملزم عابد حسین اور لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم مہران علی کو گرفتار کرکے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا ، فون پر دھمکی دینے پر پولیس تھانہ گلگشت نےخضر کی درخواست پر ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، شراب پی کر غل غپاڑہ کر نے پر6 افردا کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی، نیو ملتان پولیس نے بلال اور شکیل جبکہ شاہ شمس پولیس نے گلزایب کالونی سے احمد،راشد،علی،عبداللہ کو گرفتار کر کے مقد مات درج کر لئے ، بوگس چیک دینے پر پولیس نے مدعی ریاض کی درخواست پر صفدر، تھانہ مظفر آباد پولیس نے نذیر احمد کی درخواست پر شاہد چوہدری جبکہ تھانہ کوتوالی پولیس نے فہد احمد کی درخواست پر حسین انور کیخلاف مقدمات درج کر لئے، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی تحریری درخواست پر خانیوال روڈ پر غیر قانونی سائیکل سٹینڈ بنانے والے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا،دریں اثنانیو ملتان پولیس نے شہری کے گھر چوری کر نے کے الزام پر واسا کے 3ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال کوئی گرفتار ی نہیں ہوسکی ،گلبرگ کالو نی کے اشتیاق نے پولیس کو درخواست دی کہ اس نے گٹروں کی صفائی کے لئے واسا ملازمین مشتاق،ریاض اور آصف کو بلایا جنہوں نے اسکے گھر سے 33 ہزار نقدی اور پرائز بانڈ چوری کر لئے، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے الزام میں رشتےدار خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، سیتل ماڑی پولیس کو کاشف نے درخواست دی کی اسکی تائی مجیدن بی بی نے گھریلو ناچاقی پر اسکی بیوی گلناز بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جو نشتر میں زیر علاج ہے ، جس کی حالت نازک ہے، پولیس مخدوم رشید کو محمد فیاض نے درخواست دی کہ اسکے بہنوئی راشد نے اسکی بہن کو زہر دے کر قتل کیا ہے پولیس نے 3فراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔