تازہ ترین

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران سلائی مشین کے کاروبار کا تذکرہ

جسٹس-قاضی-فائز-عیسیٰ-کی-درخواست-پر-سماعت-کے-دوران-سلائی-مشین-کے-کاروبار-کا-تذکرہ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران سلائی مشین کے کاروبار کا تذکرہ۔۔۔ کیا جسٹس عمر عطاء بندیال کا اشارہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کی طرف تھا؟ کل سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی طرف سے سلائی مشین کے کاروبار کا تذکرہ ہوا تو سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی کہ کیا جسٹس عمر عطاء بندیال کا اشارہ وزیراعظم عمران خان کی طرف تھا؟ کل دوران سماعت کے بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دئیے کہ سپریم جوڈیشل کونسل فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے اختیارات استعمال کر سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کونسل کو اتنا اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی گواہ کو طلب کر کے پوچھ سکتا ہے۔ اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کونسل جج صاحب کی اہلیہ کو بھی طلب کر سکتی ہے اور اہلیہ پیش ہو کر یہ موقف اختیار کر سکتی ہیں کہ میری سلائی مشینوں کا کام تھا، اس سے دکان کھولی اور منافع کما کر بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔ اس پر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ بالکل درست بات ہے، اہلیہ کونسل میں پیش ہوجائیں اور کہیں کہ دن رات ایک کر کے محنت کرتی رہی ہوں، بچوں کو پڑھاتی بھی رہی ہوں، اس سے پیسے کمائے اور جائیدادیں خریدیں ۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے تنبیہ کی کہ فروغ نسیم کافی ہو گیا، میں تقاضہ کروں گا کہ ایسی مثالیں نہ دیں جو توہین آمیز ہوں۔ جسٹس قاضی امین نے مزید کہا کہ بس بہت ہوگیا، آپ کسی اور واقعے کی تشبیہ دے کر ایک جج اور انکے اہلخانہ کے بارے میں بات نہ کریں، اس پر بہت بات ہو چکی ہے۔ اس پر صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس عمرعطا بندیال صاحب کااشارہ ہرگزعمران خان صاحب کی بہن کیطرف نہیں تھا، مجھےافسوس ہےاپنےکورٹ رپورٹردوستوں پر، کیونکہ ہم سب جانتےہیں کہ جسٹس عمرعطابندیال اس مزاج کےجج نہیں ہیں. جنہوں نےکبھی کسی مردکےخلاف طنزیہ ریمارکس نہیں دیے،وہ کسی خاتون کےمتعلق طنزیہ ریمارکس کیسےدےسکتےہیں؟ https://twitter.com/SdqJaan/status/1272814653647851522

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں