تازہ ترین

جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ کو ویڈیو لنک پر بیان دینے کی اجازت

جسٹس-قاضی-فائز-عیسی-کی-اہلیہ-کو-ویڈیو-لنک-پر-بیان-دینے-کی-اجازت

بنچ کے سربراہ جسٹس عمرعطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائزکی اہلیہ کےگھرپرویڈیولنک انتظامات کرارہے ہیں۔ دوپہرکوجسٹس قاضی فائزکی اہلیہ کابیان لیں گے، درخواست ہےجسٹس قاضی فائزکی اہلیہ مختصربات کریں، جسٹس قاضی فائزکی اہلیہ ہمارے لیےقابل احترام ہیں، جسٹس بندیال کا مزید کہنا تھا کہ فاضل جج کی اہلیہ بیان دیتےوقت مناسب الفاظ کااستعمال کریں، جسٹس قاضی فائزکی اہلیہ عدالتی ڈیکورم کاخیال رکھیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ ہمارےسامنےفریق نہیں۔ جسٹس عمربندیال نے استفسار کیا کہ اعتراض یہ ہےریفرنس میں قانونی نقائص اوربدنیتی ہے، جس پر بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ قانون کہتاہےکم معیار کےساتھ بھی کام چلایاجاسکتا ہے بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بدنیتی پر فائنڈنگ دینے پر جوڈیشل کونسل کے سامنے کوئی چیز مانع نہیں، کونسل بدنیتی کے ساتھ نیک نیتی کا بھی جائزہ لے سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں