تازہ ترین

جشن میلاد النبیؐ میں شرکت کی دعوت ہرفرد کودینگے:علماء

جشن-میلاد-النبیؐ-میں-شرکت-کی-دعوت-ہرفرد-کودینگے:علماء

ملتا ن: اتحاد بین المسلمین کے داعی مختلف مکاتب فکر کے مقتدر علماء کرام علامہ قاری ابوبکر عثمان الازہری،علامہ مجاہد عباس گردیزی اورعلامہ عبدالحنان حیدری نے مرکزی میلاد کمیٹی کی اس کاوش کو سراہا جس میں مسلکی حدود سے بالاترہوکر میلاد ریلی میں شرکت کی دعوت ایک خدا،ایک نبی اور ایک قرآن کے ماننے والے تمام افراد کو پیش کی جاتی ہے،کانفرنس میں اتحاد بین المذاہب کی اہمیت کے پیش نظر ملتان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے نمائندہ افراد پادری نعیم جاوید اور ڈاکٹر کشور مراد کو بھی مدعو کیا گیا،ہندواور مسیحی رہنماؤں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائیوں کی خوشی میں شریک ہونا ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے،علماء و عمائدین نے میلادریلی کے28 برس مکمل ہونے پر مرکزی میلاد کمیٹی کو مبارکباد کاپیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ    جشن میلادالنبیؐ میں شرکت کی دعوت معاشرے کے ہرفرد تک پہنچانے کی بھرپورکوشش کریں گے اور 3نومبر کو28 ویں سالانہ میلاد ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے،تاجر حضرات کی جانب سے 18 نومبر کو نکلنے والی میلادریلی کے روٹ کی تزئین و آرائش اور شرکاء ریلی کے استقبال کو پہلے سے زیادہ اوربہتر انداز میں کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے شرکاء میلاد ریلی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں