تازہ ترین

جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

جعلی-زرعی-ادویات-فروخت-کرنیوالوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-کا-حکم

بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے بھرپورآگاہی مہم شروع کی جائے :ڈپٹی کمشنر خانیوال خانیوال: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ زراعت کو جعلی زرعی ادویات کھادیں اور بیج فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا - انہوں کے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کو جیل بھجوایا جائے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ برائے تعلیم پر عمل درآمد نہ کرانے والے افسران کیلئے محکمہ تعلیم میں کوئی کوئی جگہ نہیں وزیر اعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز پر سو فیصد عمل درآمدہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انسداد پولیو مہم کے دوران محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں ایک بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ بہبود آبادی کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے ملکی وسائل پر پڑنے والے اثرات بارے بھرپورآگاہی مہم شروع کی جائے اور علما کرام، سول سوسائٹی کی شخصیات، کالجز کے طلبا کو اس مہم میں لازمی شامل کیا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں