تازہ ترین

جعلی ڈومیسائل پر ملازمتوں کی فراہمی، چیف سیکرٹری اور کمشنر کو جواب کیلئے مہلت

جعلی-ڈومیسائل-پر-ملازمتوں-کی-فراہمی،-چیف-سیکرٹری-اور-کمشنر-کو-جواب-کیلئے-مہلت

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ڈومیسائل سے متعلق درخواست پر چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو جواب کیلئے مہلت دے دی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو خواجہ اظہار الحسن کی جانب دائر ڈومیسائل کے اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر کورنگی نے جواب جمع کرادیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کمشنر کراچی کا جواب کہاں ہے؟ اب تک جواب کیوں نہیں دے رہے؟ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں ہم لکھوا دیتے ہیں،عدالت نے چیف سیکرٹری اور کمشنر کراچی کو جواب کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت فریق بننے کیلئے درخواستیں دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کردی،دائر درخواست میں خواجہ اظہار الحسن نے موقف دیا کہ ہزاروں ملازمتیں جعلی ڈومیسائل پر دی گئیں مزید 40ہزار ملازمتیں دی جارہی ہیں، صوبے بھر میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنا کردی جارہی ہیں۔ شناختی کارڈ کہیں کا بھی پتہ دیکھے بغیر ہی کراچی کا ڈومیسائل جاری کردیا جاتاہے۔ جعلی ڈومیسائل بناکرملازمتین دینے سے کراچی کے مقامی افراد کی حق تلفی کی جارہی ہے، کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیاجائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں