تازہ ترین

جمائما کا تمام پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا سلام

جمائما-کا-تمام-پاکستانیوں-کے-لیے-محبت-بھرا-سلام

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تمام پاکستانیوں کے لیےکورونا جیسے وبائی مرض سے لڑنے کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے محبت اور سلام بھیجا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں یہی سوچ رہی ہوں کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں میرے پاکستان میں رہنے والے دوست کیا کررہے ہوں گے؟ https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1246135433320431619 انہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں برطانیہ کے موجودہ حالات یہاں کے لوگوں کے لیے کافی سخت ہیں تو پاکستان میں تو حالات اور بھی سنگین ہوں گے۔ اپنے پیغام کے آخر میں برطانیہ میں موجود جمائما نے تمام پاکستانیوں کے لیے سلام بھیجا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ جمائما  اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں