ہمارا کارکن بغیر کسی ذات پات کے فرق کے ہر مستحق تک پہنچے گا ، امیر ملتان ملتان: امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بغیر رنگ نسل مذہب ذات پات برادری کے خلق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی خدمات قابل ستائش ہیں جو امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر میدان میں نکلے اور بے لوث خدمت میں مصروف ہیں۔ خواجہ سرا برادری میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جس میں سب کے لئے آسانی ہے جس میں سب کے حقوق یکساں ہیں ، جماعت اسلامی بغیر کسی تقسیم کے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، جماعت اسلامی اقلیتوں تک بھی پہنچے گی، جماعت اسلامی کا کارکن بغیر کسی ذات پات کے فرق کے ہر مستحق تک پہنچے گا۔ اس موقع پر خواجہ سرا ایسوسی ایشن ملتان کی صدر میڈم بلالی نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واحد جماعت اسلامی ہے جو ووٹوں کے لئے نہیں بلکہ ہماری امداد کے لئے آئی ہے ۔