تازہ ترین

جماعت اسلامی تاندلیانوالہ کے زیراہتمام کشمیر ریلی کاانعقاد

جماعت-اسلامی-تاندلیانوالہ-کے-زیراہتمام-کشمیر-ریلی-کاانعقاد

مشکل کی گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ، مدثراحمد کا ریلی کے شرکا سے خطاب تاندلیانوالہ : یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تاندلیانوالہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی فیصل آباد پیر مدثر احمد شاہ چشتی ، امیر جماعت اسلامی تاندلیانوالہ میاں سرفراز احمد ، صدر انجمن تاجران مقصود احمد بٹ ، صدر میلا د کمیٹی میاں الیاس امین فیضی کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی فیصل آباد پیر مد ثر احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قوم کو مسئلہ کشمیرپر مایوس کیا لیکن پوری قوم اپنے کشمیری بہن،بھائیوں کے ساتھ ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، کشمیری ہر محاذپر اپنے پاکستانی بھائیوں کو اپنے شانہ بشانہ کھڑاپائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں