ملتان: امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ممتاز آباد میں مزدور اڈے پر پکا پکایا کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا اہتمام کریں ،احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ہاتھ دھونا اپنے آپ کو صاف رکھنا نصف ایمان ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلہ کو رمضان المبارک میں بھی جاری رکھیں گے اور افطار کا انتظام کریں گے ، جماعت اسلامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے گی ،جماعت اسلامی ملتان نے کورونا فائٹنگ فورس تیار کی ہے جو ملتان بھر کی مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔فائٹنگ فورس روزانہ 500 مساجد میں سپرے کرے گی ،ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ اس وقت معاشرے کا محروم طبقہ ہے جس کے لئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سب سے پہلے آواز بلند کی۔