پی ٹی آئی کی حکومت روزانہ ایک نئے بجٹ کا اعلان کردیتی ہے :عظیم رندھاوا فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئر عظیم رندھاوا نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں حکومتیں سال میں ایک بجٹ دیتی ہیں جبکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت روزانہ ایک نئے بجٹ کا اعلان کردیتی ہے ، مہنگائی کا طوفان برپا کر کے حکومت غریب کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینے پر تلی ہوئی ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو ملک میں بدامنی کی فضا پیدا ہوجائے گی اور پھرلوگ زندہ رہنے کیلئے کچھ بھی کرنے پر تیا ر ہوجائیں گے ، حکومت فوری طورپرقیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔