سید منور حسن طویل عرصے سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سید منور حسن جماعت اسلامی کے چوتھے امیر تھے جو قاضی حسین احمد کے انتقال کے بعد جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے تھے۔ سید منور حسن کرونا وائرس کا شکار تھے اور طبعیت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور وہ کئی روز تک ونٹی لیٹر پر بھی رہے۔ سید منور حسن اگست1941میں دہلی میں پیدا ہوئےجون 1960ءمیں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے۔ اکتوبر1962میں منورحسن نےاسلامی جمعیت طلبہ کےرکن کی حیثیت سےحلف اٹھایا۔ 1962میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے ناظم بھی رہے27دسمبر 1964کےسالانہ اجتماع میں منورحسن ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے، 1992 ء میں انہیں جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور پھر 1993ء میں مرکزی سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا۔منورحسن 1977 میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےجبکہ سید منور حسن 2009 سے 2014 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے ۔