اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے سیاست کر تی ہے :صادق سنجرانی ، قاسم سوری سے گفتگو لاہور: گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہورہی ہے تمام ادارے ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے متحدہیں’اداروں میں اصلاحات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی’اپوزیشن قومی نہیں، سیاسی اور ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کر رہی ہے ۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی،بعدازں،گور نر انٹر نیشنل والنٹیر ڈے کے حوالے سے نیشنل کیمونٹی ایمر جنسی ریسپانس چیلنج2019کی گور نر ہاؤس میں ہونیوالی تقر یب میں اہلیہ بیگم پروین سرور کے ہمراہ شر یک ہوئے ،جہاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر کنٹری ڈائر یکٹر وی ایس او حسام بلال’ڈائر یکٹر جنرل1122ڈاکٹر رضوان نصیر’رجسٹرار اکیڈمی 1122فرحان خالد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔