تازہ ترین

جناح ہال میں تحصیل سٹی وصدر کے نمبرداروں کا اجلاس

جناح-ہال-میں-تحصیل-سٹی-وصدر-کے-نمبرداروں-کا-اجلاس

حکومت پنجاب نمبرداروں کو انکا مقام دینے کیلئے پر عزم ،میاں آفتاب احمد فیصل آباد: حکومت پنجاب کی عوامی فلاحی اور ترقیاتی پالیسیوں کو نچلی سطح پر کامیاب بنانے کے لئے ضلع کے نمبردارفعال کردار ادا کریں کیونکہ دیہی علاقوں میں وہ ایک نمایاں اورموثر حیثیت کے حامل ہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد نے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ضلع کونسل کے جناح ہال میں تحصیل سٹی وصدر کے نمبرداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرز صدر وسٹی عمر مقبول اور زوہا شاکر بھی موجود تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے ضلع بھر کے نمبرداروں کو حکومتی پالیسیوں سے آگاہی دیتے ہوئے کہا انسداد تجاوزات مہم،کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام سمیت دیگر اقدامات کے علاوہ آبیانہ کی سو فیصد ریکوری اہم ٹاسک ہیں اورنمبرداردیہاتوں میں حکومت کے نمائندہ کے طور پر کاشتکاروں سے سرکاری واجبات کی وصولی اور جملہ سرگرمیوں کی نگرانی وتفصیلی رپورٹ کی فراہمی میں اہم اور موثر ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے نمبرداروں سے کہا حکومت پنجاب انہیں ان کا مقام دینے کے لئے پر عزم ہے جس کی بدولت نہ صرف دیہاتی سطح پر عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے بلکہ سرکاری اداروں پر کام کا بوجھ بھی بٹے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں