کورونا کی عالمی آفت کوملکر پاکستان سے ختم کرنا ہے ،میجر جنرل ماجد کا اجلاس سے خطاب اٹک : جنرل آفیسر کمانڈنگ منگلا میجر جنرل ماجد جہانگیر نے اٹک کا دورہ کیا اور کورونا اقدامات کا جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ ضلع اٹک میں دفعہ 144 کے نفاذ اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل در آمد کروایا جا رہا ہے، پولیس کی صوابدید میں آنے والے تمام اقدامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ گندم اور دیگر اشیائے خورد ونوش کی پنجاب سے خیبرپختونخوامیں ترسیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، جی او سی منگلا میجر جنرل ماجد جہا نگیر نے کہا کہ ہم نے اپنے اپنے حصے کا کام کر کے کورونا کی عالمی آفت کو پاکستان سے ختم کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز پر گراس روٹ لیول تک عمل در آمد یقینی بنایا جائے