تازہ ترین

جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 5 آکسیجن سلنڈرز نصب

جنرل-ہسپتال-غلام-محمد-آباد-میں-5-آکسیجن-سلنڈرز-نصب

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی کی خصوصی کوششوں سے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں پانچ بڑے آکسیجن سلنڈرز نصب کرکے فنکشنل کردیئے گئے ہیں، 37 لاکھ روپے مالیت کے یہ آکسیجن سلنڈرز مقامی مخیر افراد کی طرف سے عطیہ کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کا دورہ کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے آکسیجن سلنڈرز کی ورکنگ کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور تاکید کی کہ آکسیجن کی ضرورت کے حامل کورونا کے مریضوں کیلئے یہ کارآمد سہولت ہے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے مخیرافراد کے گرانقدر تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا انسداد کورونا کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری ہیں۔ کیلاش گروپ کے فرخ زمان نے بتایا آکسیجن سلنڈرز کا بندوبست کیلاش ،پیٹیا ، گوہر ٹیکسٹائل،ای مارٹ،احمد جمال ودیگر صنعتی گروپس کی طرف سے کیا گیا ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں دیگرہسپتالوں میں بھی یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں