تازہ ترین

جنرل ہسپتال:سورۃ الرحمن سے مریضوں کی شفا یابی پر سیمینار

جنرل-ہسپتال:سورۃ-الرحمن-سے-مریضوں-کی-شفا-یابی-پر-سیمینار

کینسر،ہارٹ اور دماغ کی پیچیدہ بیماریوں کیلئے بہترین تھراپی ثابت ہوئی:مقررین لاہور: سورۃ الرحمن سننے اور پڑھنے سے مریضوں کی شفا یابی کی اہمیت پر لاہور جنرل ہسپتال میں سیمینار’’سورۃ الرحمن سے علاج۔متھ یا حقیقت‘‘ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور دیگر مقررین نے کہا قرآن کریم پور ی انسانیت کی ہدایت اور فلاح کا ذریعہ ہونے کیساتھ ساتھ بیماریوں کی شفا کا بھی منبع ہے خصوصاً سورۃ رحمن کی تاثیر بہت سے پیچیدہ اور موذی امراض کی صحتیابی میں ثابت ہو چکی ہے ، دنیا کے سائنسدان اور ڈاکٹرز قرآن پاک کی آیات پر جتنی زیادہ ریسرچ کر رہے ہیں اتنی ہی حقانیت ثابت ہوتی جا رہی ہے اور آج کے سائنسی دور میں لوگ روحانیت کی طرف واپس آرہے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی ہارٹ سرجن ماہ رخ خان،سروسز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد جاوید، ڈاکٹر محمد طارق اور ارم حمید نے کہا کینسر،ہارٹ اور دماغ کی پیچیدہ بیماریوں کے حوالے سے سورۃ الرحمن بہترین تھراپی ثابت ہوئی ہے جس کا کوئی اور نعم البدل نہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں