تازہ ترین

جنون کی حد تک شوق کیوجہ سے شوبزمیں آیا:حمزہ علی عباسی

جنون-کی-حد-تک-شوق-کیوجہ-سے-شوبزمیں-آیا:حمزہ-علی-عباسی

لاہور: اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ جنون کی حد تک شوق کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں آیا ،ابھی سینئر زکے پیچھے بیٹھ کر سیکھ رہا ہوں کیونکہ جب تک ہم سینئرز کا احترام نہیں کریں گے اپنی منزل نہیں پا سکیں گے ۔ حمزہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مجھے خواتین اداکاراؤں میں مائرہ خان، صبا قمر اور سجل علی کی اداکاری پسند ہے ۔ مردوں میں ہمایوں سعید ، احسن خان اور فہد مصطفی پسندیدہ اداکار ہیں جبکہ سینئر ز میں جاوید شیخ، غلام محی الدین اور شہزاد رضا میرے آئیڈیل ہیں ۔ مجھے معلوم ہے کہ میری منزل ابھی بہت دور ہے اور اس کیلئے مجھے شب و روز محنت کرنا ہو گی تب جا کر میں کوئی مقام حاصل کر سکوں گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں