تازہ ترین

جڑانوالہ بار کے انتخابات 2020گیارہ جنوری کو ہونگے

جڑانوالہ-بار-کے-انتخابات-2020گیارہ-جنوری-کو-ہونگے

شیڈول جاری ہوتے ہی بار میں گہماگمی ،امیدواروں نے جوڑتوڑ شروع کردیا جڑانوالہ: جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020گیارہ جنوری کو ہونگے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ نے شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ بارایسوسی ایشن رانا راشدمحمودخاں ایڈووکیٹ،ممبران الیکشن بورڈ چودھری افضل وڑائچ ، رانا اسد علی خان ایڈووکیٹ نے سالانہ الیکشن 2020کا شیڈول جاری کردیا ہے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمع کروائی درخواستوں پر اعتراضات 23دسمبر،کاغذات نامزدگی واپسی 24دسمبر،حتمی فہرست امیدوار 26دسمبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ سالانہ الیکشن 11 جنوری کو ہونگے ۔ صدر کیلئے 30ہزار،نائب صدر کی سیٹ پر 10ہزار،جنرل سیکرٹری 20ہزار،جوائنٹ سیکرٹری 7ہزار،فنانس سیکرٹری کی 8ہزار،لائبریری سیکرٹری کی 5ہزار،ایڈیٹر کی 5ہزار،ایگزیکٹوممبر مجلس عاملہ کی فی کس 3ہزار فیس مقرر کی گئی ہے ۔ الیکشن شیڈول جاری ہوتے ہی بار میں گہماگمی عروج پر پہنچ چکی ہے اور امیدواروں نے جوڑتوڑ شروع کردیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں