پاکستانی اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ پر شوہر فیصل ایچ نقوی کے ساتھ بنائی گئی تصویر شئیر کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جگن کاظم نی 27جون 2013ء میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی، شادی کو 6سال مکمل ہونے پر جگن نے شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی ہے اور شادی کی سالگرہ پر شوہر کو مبارک باد دی ہے۔