پینسرہ : جھنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کر تباہ حال ، پیچ ورک پہلی ہی بارش بہا لے گئی۔ تفصیل کے مطابق مصروف ترین شاہراہ جھنگ روڈ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کر تباہ ہو چکی ہے جس پر کئی کئی فٹ گڑھے بن چکے ہیں بائی پاس چوک تا دھوبی گھاٹ چوک سڑک گزرنے کے قابل ہی نہیں جہاں ٹریفک بلاک اور حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے چند ہفتے قبل پیچ ورک کر کے کارروائی ڈالی جو بارش ہوتے ہی اکھڑ گئی ، علاقائی سیاسی و سماجی تنظیموں نے کمشنر فیصل آباداور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ کی تعمیر ومرمت حقیقی معنوں میں یقینی بنائی جائے ۔