تازہ ترین

جھوٹی خبرپھیلانے پرسکینہ سموں کااظہار ناراضگی

جھوٹی-خبرپھیلانے-پرسکینہ-سموں-کااظہار-ناراضگی

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر سینیئراداکارہ اورڈائریکٹرسکینہ سموں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں۔ اب سکینہ سموں کی جانب سے اس حوالے سے موقف سامنے آگیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ سکینہ سموں کے علاوہ بہت سی ویب سائٹس نے اداکارہ روبینہ اشرف کے حوالے سے بھی خبرچلائی کہ وہ بھی کرونا سے متاثرہوچکی ہیں اورآئسولیشن میں ہیں، تاہم ان خبروں میں کسی قسم کے مصدقہ ذرائع کا ذکرنہیں کیاگیا۔ اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکینہ سموں نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں متعلقہ صحافی کا نام بتائے بغیر سکینہ سموں نے لکھا ’’ گزشتہ روز ایک نام نہاد صحافی پورا دن مجھے کالز کرتا رہا ، میں نے اس سے بات کرنے یا کسی بھی میسج کا جواب دینے سے انکار کردیا ‘‘۔ https://twitter.com/sakinasamo/status/1267919923868729344 اداکارہ نے واضح کیا ’’ میں اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی، لمبی بات ہے لیکن مختصرا یہ کہ میں نے اس کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا‘‘۔ سکینہ سموں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ان کے انتقال کر جانے کے حوالے سے جھوٹی خبر دیکھی جاسکتی ہے۔ اسی جھوٹی خبر کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ’’ وہ بار بار کال کرتا رہا اور پھر یہ ہوا‘‘۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں صحافت کے ایسے معیارپرمایوسی کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں