تازہ ترین

جہیز کی جلد واپسی سے تنازعات میں کمی آسکتی ہے :ہائیکورٹ

جہیز-کی-جلد-واپسی-سے-تنازعات-میں-کمی-آسکتی-ہے-:ہائیکورٹ

سامان دلہن کی دوسری شادی میں استعمال ہو سکتا ہے :عدالت کے 6 اصول وضعشمیم بی بی کے سابق شوہر ماجد اقبال کی فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جہیز کے سامان کی واپسی کے معاملات میں اصول وضع کردئیے اور قرار دیا جہیز کی جلدی واپس پر وہ سامان دلہن کی دوسری شادی میں استعمال ہوسکتا ہے ۔جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا فیملی کورٹ ایکٹ کے نفاذ کا مقصد فریقین کے درمیان تنازع جلد از جلد حل کرانا ہے اس کیلئے فنی موشگافیاں انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، فیصلہ میں کہا گیا 6 اصول اپنائے جائیں تو فریقین کو فائدہ ہوگا۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا الیکٹرانک سامان دلہن اور اس کے گھر والوں کے استعمال میں کوئی حرج نہیں اور جہیز کا سامان جلدی واپس کرنے پر تنازعات میں کمی آسکتی ہے ۔فاضل جج نے یہ بھی قرار دیا استعمال شدہ اشیابارے حتمی ڈگری میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ فاضل عدالت نے فیصلے میں مزید کہا شہری علاقوں میں کم جگہ کے سبب خاوند کو بھی جہیز کا سامان رکھنے میں مشکل ہوتی ہے ، دوسرے فریق کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے ۔ فاضل جج نے یہ بھی قرار دیا اللہ پاک کا حکم ہے امانت اس کے مالک کو لوٹائی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے شمیم بی بی کے سابق شوہر ماجد اقبال کی فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج کردی ۔ہائیکورٹ نے رجسٹرار کو یہ بھی ہدایت کی صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں کو فیصلے کی نقول فراہم کی جائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں