اپنی شادی پر جہیز نہ لینے کی شرط رکھی ،سسرال سے صرف ایک سوٹ وصول کیا:گلوکار لاہور : گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کی ایک شرط رکھی تھی کہ جہیز نہیں لوں گاچاہے وہ کیش کی شکل میں ہویا تحائف کی صورت میں ،سسرال نے شادی کا ایک سوٹ دیا تھا اور وہی واحد چیزتھی جو میں نے وصول کرلی ۔علی ظفر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جہیز کا رواج اب تک اس معاشرے میں کیوں قائم ہے ،اس روایت کو باہر نکال کر پھینک دینا چاہئے ۔ اس کے بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہئے کہ لوگ کیا کہیں گے ،زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنی چاہئے اور اسلام سادگی کا درس دیتا ہے