ریجنل دفاتر میں افسر ا ور ملازمین 3 شفٹوں میں فرائض سرانجام دینگے فیصل آباد: آئی جی پنجاب جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران جیل افسروں اورملازمین کی گزٹیڈ چھٹیوں سمیت ہر قسم کی تعطیلات پر پابندی عائد کردی ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری مراسلہ میں صوبہ بھر کے ریجنل ڈی آئی جیز اور جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو کہاگیا کہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے دوران تمام افسر وملازمین کی تعطیلات کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ریجنل دفاتر میں افسر ا ور ملازمین 3 شفٹوں میں فرائض سرانجام دینگے اور کورونا بارے حفاظتی وانسداد اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ۔