لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) ہالی ووڈ اداکارجیمزبانڈ کو دشمنوں کے چنگل سے نکالنے والی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش کی جائیگی۔ کار منفرد ہتھیاروں کیساتھ ساتھ مشین گن سے بھی لیس ہے‘نیلامی سے 64 کروڑ سے 96 کروڑ روپے تک ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔معروف جاسوس کردار جیمز بانڈ کے زیر استعمال رہنے والی یہ کار بس بٹن دبانے پر چلتا پھرتا ہتھیار بن جاتی ہے،اس کار میں 13 تبدیلیاں کی گئی ہیں،جن میں دشمنوں کی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنیوالے کانٹے،بلٹ پروف شیشے اور تیس بور کی دو میشن گنیں بھی شامل ہیں۔