تازہ ترین

جی ٹی روڈ چندا قلعہ پر تجاوزات مافیا کیخلاف بھر پور کا رروائی

جی-ٹی-روڈ-چندا-قلعہ-پر-تجاوزات-مافیا-کیخلاف-بھر-پور-کا-رروائی

دکانوں کے سامنے پختہ تھڑے ، کھوکھے مسمار ، 2 ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا گو جرانوالہ: کمشنر گو جرانوالہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر نے محکمہ بلدیہ کے چیف آفیسرز چو دھری امجد حسین ڈھلوں،لینڈ منیجر عارف محمود بٹ کے ہمراہ جی ٹی روڈ چندداقلعہ پر روڈ بلاک کرکے د کانوں کے آ گے تجاوزات قائم کر نیوالے مافیا کیخلاف بھر پور آپریشن کیا ۔ دوران کارروائی ایک دو منزلہ تعمیر غیر قانونی بلڈنگ ،مین چوک میں رکھے 3کھو کھے ،10دکانوں کے شیڈز ،پختہ تھڑے مسمار کر دئیے گئے ، 4د کانیں سیل ،50 تجاوزات کنندگان کو نو ٹس جاری کر دئیے گئے ، 4زیر تعمیر بلڈنگز کا مٹیریل روڈ سے اٹھوا دیا گیا ، دوران آپریشن د کانوں کے آگے رکھے کائونٹر ، پھٹے و دیگراشیا سمیت 2ٹرک سامان قبضہ میں لیکر تجاوزات مافیاکے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ،آپریشن میں انسپکٹر عرفان نسیم بٹ،رحمت علی انصاری ،ماجد بٹ ،مون راٹھور اوردیگر عملہ نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آ ئندہ تجاوزات کر نے والوں کیخلاف سخت کا رروائی کی جا ئیگی ،سامان ضبط کر نے کے علاوہ مقدمات کا بھی اندراج کر ایا جا ئیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں