عوام کی آگاہی کیلئے سائن بورڈ لگائے جائیں گے جبکہ ٹریفک انجینئرنگ کی جائے گی خانگڑھ : ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مصروف شاہرات پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ابتدائی طور پر شاہرات پر عوام کی آگاہی اور معلومات کیلئے سائن بورڈ لگائے جائیں گے ، جبکہ ثانوی سطح پر حادثات کی مکمل روک تھام کیلئے ٹریفک انجینئرنگ کی جائے گی، پالیسی بنائی جائے گی، متبادل راستے بنائے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے ریسکیو 1122کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ہائی وے اور میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شاہرات کو وزٹ کریں اور ایسی جگہ کی نشاندہی کریں جوحادثات کا سبب بنتی ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے ضلع کی عوام کو محکمہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہے جس میں ریکارڈ کی درستگی، نام میں غلطی، زمین کا غلط اندراج، غلط انتقال، غلط وراثت شامل ہے آج بدھ تحصیل کمپلیکس مظفرگڑھ میں تحصیل مظفرگڑھ سے متعلقہ ریونیو ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی کی درستگی کیلئے خصوصی کاؤنٹر لگائے جائیں گے ، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری او رگرداوراپنے اپنے ریکارڈ کیساتھ موجود ہوں گے جو موقع پر ہی رپورٹ کریں گے ، لوگ ریونیو ریکارڈ میں درستگی کیلئے درخواست متعلقہ ریکارڈ کیساتھ تحصیل کمپلیکس میں پیش ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 7دسمبر کوٹ ادو اراضی سنٹر میں بھی خصوصی کاؤنٹر لگائے جائیں گے ۔