مارننگ شو کرنے کے دوران ہی میری اداکاری کی تربیت بھی ہوگئی:اداکارہ کراچی :اداکارہ ومیزبان حرا مانی نے کہا ہے کہ میں نے پہلا انٹرویو ہمایوں سعید کا کیا تھا جو مجھے آج بھی یاد ہے ،مارننگ شو کرنے کے دوران ہی میری اداکاری کی تربیت بھی ہوگئی جہاں میں مختلف اداکاروں سے ملتی رہی اور ان کے انٹرویوز کرتی رہی ۔میں اپنے شوہر کوبہت سراہتی ہوں جنہوں نے مجھے سب کچھ کرنے کا اعتماد دیا۔حرامانی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے کیونکہ اداکاری کی کوئی حد نہیں۔ مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور چہرے پر جھریاں آنے تک بھی اداکاری کرتی ر ہوں گی۔