راولپنڈی: خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہریوں سے رقوم بٹورنے والے دوملزموں کوگرفتارکرلیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انسپکٹر شجاعت علی بابرنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےفرید الدین اور جنید خان کوگرفتارکیاجودونوں خودکوکرنل اور کیپٹن ظاہر کر کے شہریوں کو حساس ادارے میں نوکری دینے کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے۔عامر منطور نامی شہری کی مدعیت میں دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزموں نے حساس ادارے میں نوکری دینے کیلئے 9لاکھ روپے لئے اور نوکری کا جعلی لیٹر بھی دیا، پولیس کے مطابقملزموں کے خلاف وقاص لطیف اور بلال رفیق نے بھی نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کی درخواستیں دی ہیں،ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے متعدد شہریوں کو حساس ادارے کا افسر بن کر نوکریاں دینے کاجھانسہ دے کرلوٹنےکا اعتراف کیاہے۔