تازہ ترین

حفیظ شیخ کو کامیاب کروانے کیلئے جہانگیر ترین میدان میں اتر آئے

حفیظ-شیخ-کو-کامیاب-کروانے-کیلئے-جہانگیر-ترین-میدان-میں-اتر-آئے

اسلام آباد :وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹر بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے جوڑ توڑ کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ نگیر ترین نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حفیظ شیخ کا تعلق پارٹی سے ہے اور میں حفیظ شیخ کی بھر پور حمایت کروں گا ، ان سے میرا دیرینہ تعلق ہے اور خاصی پرانی دوستی ہے ،ان مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے ۔ حکومت اور پی ڈی ایم اس وقت اپنے بہترین آدمی میدان میں اتار رہے ہیں ، یوسف رضا گیلانی کے ساتھ حکومت کے بیس سے 22 ایم این اے رابطے میں ہیں لیکن اب پی ٹی آئی نے بڑا بندہ میدان میں اتاردیا ہے۔ اس سے قبل جب حکومت بنی تو اس میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہی بتایا جاتاہے جنہوں نے اپنے جہاز کا خوب استعمال کیا اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کیلئے میدان فراہم کیا. تاہم اب پتا چلا ہے کہ جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر سے اینٹری مار دی ہے اور حفیظ شیخ کو کامیاب کروانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے ہیں جس میں جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو وعدہ کیاہے کہ بھر پور کوشش کریں گے اور اس کوشش کا آغاز اس طرح ہواہے کہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں