گزشتہ برس شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیا ر کرنےوالے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ یہ جان لیں کہ حقیقی زندگی موت کے بعد ہی شروع ہوگی۔ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیارکرنے کے بعد بھی حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر ہر معاملے پر اپنے جذبات اور تاثرات کا اظہار کرتے رہتے ہیں، ان کے زیادہ تر پیغامات مذہبی تعلیمات پر مبنی ہوتے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے نئے پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اپنے اہل خانہ، کمزور لوگوں، غریبوں اور دوسروں سے احسن سلوک سے پیش آئیں، ہر کسی کے ساتھ مخلص رہیں، اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہیں۔ https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1272233563640016896 انہوں نے مزید لکھا کہ صدقہ دیں، اس بات پر یقین کرلیں کہ حقیقی زندگی موت کے بعد ہی شروع ہوتی ہے، سکون صرف اللہ کی جانب سے ہی ملتا ہے۔ واضح ہو کہ حمزہ علی عباسی نے 2006 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد انہوں نے فلم ڈائریکشن اور بہت سے فلموں اورکامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے لیکن گزشتہ برس اگست میں اداکارہ نیمل سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔