تازہ ترین

حلقہ این اے 50مری میں کل سے راشن کی تقسیم

حلقہ-این-اے-50مری-میں-کل-سے-راشن-کی-تقسیم

کوئی فوٹوسیشن نہیں ہوگا ،عوام کی عزت نفس کا خیال رکھیں گے ، پروفیسر صداقت عباسی مری: ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مخیر حضرات نے مل کر قریباً 35 لاکھ روپے کے راشن بیگ تیار کئے ہیں جن میں بنیادی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل ہیں ،یہ امدادی اشیا حلقہ این اے 50مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں کلر سیداں اورساگری سرکل میں مستحق افراد میں تقسیم کی جائیں گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے سفیدپوش اور دہاڑی دار طبقہ بہت متاثر ہوا ہے ،عوام کی عزت نفس کا خیال رکھیں گے اور اس سلسلہ میں کوئی فوٹوسیشن نہیں ہوگا ، پہلے مرحلے میں 7 اپریل منگل کو مرکزی دفتر مارگلہ سے راشن لیکر تمام متعلقہ علاقوں کیلئے گاڑیاں روانہ کی جائیں گی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں