تازہ ترین

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

حلقہ-پی-پی-38-سیالکوٹ-میں-ضمنی-انتخاب-کیلئے-پولنگ-جاری

سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار اور ن لیگ کے چوہدری طارق سبحانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی اڑتیس سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لئے میدان سج گیا، ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پی پی 38 سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار اور ن لیگ کے چوہدری طارق سبحانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں مجموعی طور پر ایک سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے اڑسٹھ کو حساس اور تیس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور پنجاب رینجرز کے پانچ سو جوان سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حلقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی شخص کو اسلحے کی نمائش یا اپنے پاس اسلحہ پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی پی اڑتیس میں ووٹوں کی کل تعداد دو لاکھ تینتس ہزار چار سو دو ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ایک سو اٹھائیس اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو چورانوے ہے۔ انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ آفیسرزکوفارم 45کی تصویرکھینچنے اور لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 45ریٹرننگ آفیسرکوواٹس ایپ پرفوری بھجوایاجائےگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں