تازہ ترین

حلقے کو مثالی بنانے کا عزم کررکھا ہے :چودھری عاصم نذیر

حلقے-کو-مثالی-بنانے-کا-عزم-کررکھا-ہے-:چودھری-عاصم-نذیر

ہمارے خاندان کی سیاست کا محور و ایجنڈا ڈویلپمنٹ ہے ،ممبر قومی اسمبلی کا خطاب مکو آنہ: ممبر قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر نے کہا کہ حلقے کو ترقی یافتہ خوشحال اور مثالی بنانے کا عزم کر رکھا ہے ہمارا ماضی اور حال عوام کی بے لوث خدمت ،فلاح و بہبود اور بھر پور ترقی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ پسماندگی اور اندھیروں کو ختم کرکے اجالوں کی جانب تیزی سے گامزن کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر67رب مال ،چک نمبر59رب دریاں ،گنڈی ونڈ میں میگا پراجیکٹ سوئی گیس کی افتتاحی تقریب گیس کا شعلہ جلا کر کیا ۔ انہوں نے کہا ہمارے خاندان کی سیاست کا محور و ایجنڈا ڈویلپمنٹ ہے اس ترقیاتی انداز فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے حلقے کیلئے وافر ترقیاتی فنڈز حاصل کرکے تعلیم و صحت ،مواصلات کے منصوبوں کی تکمیل کرکے حقیقت کا روپ دینگے ۔ حلقہ این اے 101میں گاؤں گاؤں سوئی گیس ،بجلی و سڑکوں کی سکیموں سے عوامی مسائل کا جلد خاتمہ ہوگا ۔اس موقع پر رانا عاشر، وسیم بابر ،عبدالجبار مغل ،میاں وقاص انور ،رانامحمد اکرام ،رانا شہزاد منج ،شوکت علی ،رانا مبین ،رانا عمران ،رانا عبدالستار ،رانا حنیف ،اﷲ رحیم ،غلام جیلانی گجر ،رانا افتخار اور میاں محمد حسین بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں