تازہ ترین

حمزہ علی عباسی کی گٹا ر پرگانے کی دھن بجاتے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

حمزہ-علی-عباسی-کی-گٹا-ر-پرگانے-کی-دھن-بجاتے-ویڈیوسوشل-میڈیا-پروائرل

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی گٹارپر ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے گانے کی دھن بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین بے حد پسند کررہے ہیں ۔ 13ویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ترک ڈرامہ سیریل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے اور اس میں شامل گانے کی ایک ویڈیو میوزک بینڈ لیو ٹوئن کے دونوں جڑواں بھائیوں ہارون اور شارون نے سوشل میڈیا پر ریلیزکی جسے دیکھ کر حمزہ علی عباسی متاثر ہوئے اور گٹا راٹھا کر خود بھی گانے کی دھن بجا کر شیئر کردی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں