تازہ ترین

حکومتی احکامات نظر بند : تجاوزات مافیا کی من مانیاں جاری

حکومتی-احکامات-نظر-بند-:-تجاوزات-مافیا-کی-من-مانیاں-جاری

چوک گھنٹہ گھر میں کریک ڈائون کے احکامات تو دئیے گئے لیکن چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث صورتحال جو ں کی توں،ٹریفک روانی بھی متاثر،بھرپور کریک ڈائون ہو گا : ڈپٹی کمشنر فیصل آباد: پنجاب حکومت کے احکامات ٹھس تجاوزات مافیا کی من مانیاں جاری تجاوزات کے باعث شہر کی شاہرائوں،سروسز روڈ اور گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں کا حسن گہنا گیا شہری مشکلات سے دوچار ہونے لگے پنجاب حکومت کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات تو دئیے گئے لیکن چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن حکام نے رپورٹس میں سب اچھا کا راگ الاپا مگرزمینی حقائق سے شہری بھی پریشان ہیں اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے سڑکوں ،سروس روڈز ،مارکیٹوں اور بازاروں میں تجاوزات سے شہری بھی پریشان ہو چکے ہیں چوک گھنٹہ گھر شہر کا مصروف تجارتی مرکز ہے اسکے آٹھ بازار جہاں شہرکی شناخت ہیں وہیں اس کا حسن بھی ہیں لیکن ان بازاروں میں برسوں سے قبضہ مافیا کا راج ہے جن کی دھونس اور دھاند لی کی وجہ سے پورا بازار ہی تجاوزات کی نذر ہو کر رہ گیا ہے ۔پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ تو بنائے گئے ہیں لیکن ان پر بھی مافیا براجمان ہے یہ ہی نہیں پارکنگ کے مسائل بھی بڑھ چکے ہیں ٹریفک کا گزرنا تو دور پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے شہری کہتے ہیں کہ شہر میں کسی بڑی شخصیت نے آنا ہو تو ضلعی انتظامیہ اورمیٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گھنٹہ گھر کے اطراف کے بازاروں اور شہر کی مین شاہرائوں سمیت سروسز روڈز پر تجاوزات مافیا کے خلاف وقتی ایکشن تو ہوتے نظرآتے ہیں لیکن پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود بھی دیر پا حل نہیں نکل سکا شہریوں نے تجاوزات مافیا جیسی اذ یت سے حقیقی معنوں میں چھٹکارے کا مطالبہ کر دیا ہے، معاملے پر ڈپٹی کمشنر محمد علی دعویٰ کرتے ہیں کہ اب کی بارتجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈائو ن ہوگا اور ٹاسک اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپے جائینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں