تازہ ترین

حکومتی سرپرستی ختم،شترمرغ فارمنگ میں 70فیصد کمی

حکومتی-سرپرستی-ختم،شترمرغ-فارمنگ-میں-70فیصد-کمی

پچھلے دور حکومت میں ایک کروڑ 20 لاکھ کی سبسڈی دی گئی،موجودہ حکومت میں رعایت ختم ،مارکیٹ نہیں بن سکی :لائیو سٹاک لاہور:پنجاب میں حکومتی سرپرستی ختم ہونے کے بعد شترمرغ فارمنگ کے کاروبار میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔سابق دور حکومت میں شروع ہوئے منصوبے کا مقصد شترمرغ کے گوشت اور انڈوں کے استعمال کو فروغ دینا تھا۔ سابق حکومت کے خاتمے تک 19ہزار چوزے درآمد کئے گئے اور اِن پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی لیکن موجودہ حکومت نے سبسڈی بند کردی جس کے بعد کاروبار میں 70فیصد کمی ہوگئی ۔ پنجاب میں شترمرغ کے تقریباً 400 فارم بنائے گئے تھے جن میں سے بیشتر بند ہوچکے ہیں ،جو19 ہزارپرندے درآمد کئے گئے ان میں سے تقریباً 90 فیصدکا گوشت فروخت کیا جاچکا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اب فارمز پربمشکل ایک ہزار کے قریب پرندے باقی ہیں ۔محکمہ لائیو سٹا ک حکام نے بتایا جب یہ منصوبہ شروع کیا گیا اس وقت حکومت فی پرندہ سبسڈی دے رہی تھی اس وجہ سے فارمرز کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا ،بدقسمتی سے پاکستان میں شترمرغ کے گوشت اورانڈوں کی فروخت کے حوالے سے مارکیٹ نہیں بن سکی جس بنا پر سبسڈی بند کر دی گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں