تازہ ترین

حکومتی نرخ نامہ مسترد:عید پر مرغی کا گوشت 400روپے کلو تک فروخت

حکومتی-نرخ-نامہ-مسترد:عید-پر-مرغی-کا-گوشت-400روپے-کلو-تک-فروخت

لاہور:حکومت نے چکن کی قیمت 260 روپے فی کلو مقرر کی لیکن چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیاگیا، دو سو ساٹھ کے بجائے تین سوپچاس سے چار سو روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور پنجاب حکومت کا چکن کی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے کریک ڈاؤن بے سود رہا،ضلعی انتظامیہ کے مقررکردہ سرکاری نرخ نامہ 260 کلو پر چکن کی فروخت کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود چکن کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ۔شہریوں کاکہناہے کہ دکاندار 260روپے فی کلو کے بجائے تین سو بیس ، تین سو پچاس سے چار سو روپے تک فروخت کررہے ہیں، دکاندار من مانے ریٹس پر چکن کی فروخت کررہے ہیں اور ریٹ لسٹ بھی نہیں لگائی گئی ۔جس دکان پر جائیں کہاجاتاہے کہ گوشت تین سو بیس ،تین سوپچاس روپے کا ہے ۔صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شہزاد اقبال بھٹہ بھی حکومت پر برس پڑے ، صدرطارق جاوید کاکہناہے کہ سپلائی اور ڈیمانڈ میں توازن نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہے ، سٹیک ہولڈرز کے بجائے دوسروں سے میٹنگز کرتے رہے ، حکومت پولٹری فامرز کو پروڈکشن بڑھانے کا کہے تاکہ ڈیمانڈ اور سپلائی کا خلا پر ہوسکے ۔جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شہزاد اقبال بھٹہ کاکہناتھاکہ جب ایک سو نوے روپے زندہ مرغی ہوگی تو دو سو ساٹھ میں کیسے گوشت بیچ سکتے ہیں۔ انتظامیہ ساری توجہ دکانداروں اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی پر دیتی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں