جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرعظیم رندھاوانے حج اخراجات میں ایک لاکھ پندرہ ہزار اضافہ کے حکومتی فیصلہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے لئے سفر مدینہ کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ہے ۔ فیصل آباد: محدود آمدن رکھنے والے افراد کے لئے حجاز مقدس کا سفر خواب بن جائے گا ،حج پالیسی لوگوں کو حج کرنے سے روکنے کے مترادف ہے ، حکومت حاجیوں کی بد دعائیں نہ لے ، سنیما بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو حج پر بھی رعایت دی جائے ۔