پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کنور عمران نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی سیاست کو نہیں بلکہ ریاست پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے بچانے اور اس کے استحکام کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کررہی ہے ۔ شیخوپورہ: تسلیم کرنا پڑے گا کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایک قومی لیڈر نصیب ہوا ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیساتھ ساتھ عالم اسلام کے اتحاد و یک جہتی کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔