تازہ ترین

حکومت صحت وتعلیم پر گرانقدر فنڈز خرچ کررہی ہے :ڈپٹی کمشنر

حکومت-صحت-وتعلیم-پر-گرانقدر-فنڈز-خرچ-کررہی-ہے-:ڈپٹی-کمشنر

بچے پاکستان کا مستقبل،انہیں معذوری سے پاک زندگی دینا اخلاقی فریضہ،آمنہ منیر ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے انسداد پولیومہم کی کارکردگی بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو صحتمند اور معذوری سے پاک زندگی دینے کی کوشش کرنا ہم سب کا مذہبی اوراخلاقی فریضہ ہے ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ منور حسین گورایہ ،چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ممتاز احمد خاں ،ڈی ایچ او اور ڈی ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے کہا قومی مہم کو کامیاب بنا نے بلکہ مہلک وائرس کا جڑ سے خاتمہ کر کے اپنے فرائض کی ادائیگیاں سرانجام دینے والوں کو سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت صحت وتعلیم پر گراں قدر فنڈز خرچ کررہی ہے اور عوام الناس کو صاف ستھرا سرسبز آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،بعدازاں ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے اولڈ ایج ہوم کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے وہاں رہائش پذیر مرد و خواتین کو حکومت کی طرف سے ملنے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور انکو ملنے والے کھانے کا معیار چیک کیا ،انہوں نے کہا اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر مرد و خواتین کو موسمی صورتحال کے مطابق گرم بستر، ہیٹر ،گرم پانی اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں