ملتان: پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے عہدیداران صدر ملک عمران یوسف، جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی، چیئرمین عقیل خان، سرپرست اعلیٰ عبدالواحدد رانی ودیگر نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت نئے مالی سال 2020 کے بجٹ میں تمام ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کرے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ملازمین میں امتیازی سلوک ختم کیا جائے اور چاروں صوبوں کے ملازمین کو یکساں پے سکیل اور الاؤنسز دئیے جائیں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کور ونا وائرس کی خوفناک صورتحال میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر فرنٹ لائن پر جدو جہد کر رہے ہیں حکومت موجودہ ایمرجنسی حالات میں فرنٹ لائن سولجرز کی خدمات کے اعتراف میں طبی عملے کے تمام مسائل کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور سروس سٹرکچر اپ گریڈیشن سمیت تمام مسائل فوری حل کرے ، حکومت فوری طور پر قرنطینہ سنٹر ز میں خدمات سر انجام دینے والے طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاؤنس دے تاکہ ملازمین خوش دلی کیساتھ اپنی ذمہ داری سر انجام دیں ،چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں ہمارے پیرا میڈیکل سٹاف کو فی الفور بحال کیا جائے ۔