تازہ ترین

حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دئیے

حکومت-نے-وفاقی-بیوروکریسی-میں-اعلیٰ-سطح-پر-تقرر-و-تبادلے-کر-دئیے

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں۔ مطہر نیاز رانا کو سیکرٹری منصوبہ بندی وترقی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مطہر نیاز رانا کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری منصوبہ بندی وترقی تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو نیا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کر دیا ہے۔ وہ ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت کو ائیر ایمبولینس کی خریداری سے روک دیا ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈشنل سیکرٹری داخلہ عبدالعزیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انھیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وپیداوار شیر عالم محسود ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں