کراچی (9 نیوز) حکومت نے 120 ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کر دی۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق نیلامی میں 3، 5 اور 10 سال کے انوسٹمنٹ بانڈ فروخت کئےگئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 سالہ بانڈ کی تمام بولیاں مسترد کر دیں گئیں۔ نیلامی میں تین سال کے 56 ارب، 5 سال کے 42 ارب اور 10 سال کے 21 ارب روپے مالیت کے بانڈز فروخت کئے گئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11.79 فیصد، 5 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11.45 فیصد جبکہ 10 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11.35 فیصد رہی۔